Skip to main content

دیگر زبانوں میں مواد

اردو


دستبرداری

فنانشل سیکریٹری آفس (FSO) کی ویب سائٹ کا اُردو ورژن منتخب شدہ مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔


خوش آمدیدی پیغام

CHAN Mo-po, Paulہانگ کانگ ایک بین الاقوامی مالیاتی، مواصلاتی اور تجارتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی آف شور رینمنبی (Renminbi) کاروباری ہَب اور اثاثہ جات کا انتظامی مرکز ہے۔ ہم مالیاتی خدمات، کاروبار اور تجارت، نقل و حمل اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبہ میں عالمی سطح پر انتہائی مسابقانہ شہرت رکھتے ہیں۔ ہمارا شفاف اور کھلا تجارتی ماحول، انتہائی مستعد مارکیٹ اور قانون کی بالادستی ہانگ کانگ میں متحرک اور طاقت ور کاروباری شعبہ کے لیے ایک کلیدی طاقت کے طور پر موجود رہی ہے۔ ہم سمندر پار اور مین لینڈ سے کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو ہانگ کانگ میں کاروباری غرض سے آنے کے لیے متوجہ کرتے رہے ہیں۔

ہانگ کانگ ایک چھوٹی اور منصفانہ معیشت ہے جسے دنیا بھر سے مسابقت کا سامنا ہے۔ ہمیں "ایک مُلک، دو نِظام" کے منفرد فوائد اور اِس کے ساتھ ساتھ قدرتی صلاحیتوں کے حامل اپنے لوگ جو عالمی وژن رکھتے ہیں، سے پُورا فائدہ اٹھانا چاہیئے تاکہ ہماری قوم کی ترقی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بڑے مواقعوں سے مستفید ہوا جاسکے اور ہانگ کانگ کے لیے مزید اقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے۔

بطور فنانشل سیکریٹری، میں ہانگ کانگ کے موزوں کاروباری ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، تاکہ اپنی بنیادی صنعتوں کے فوائد کو مضبوط کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں کے قیام اور نئی صنعتوں کو پروان چڑھا کر ہانگ کانگ کی معیشت کو متنوع بنایا جائے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ اقتصادی ترقی کے فوائد آپس میں بانٹ سکیں اور نوجوانوں کے لیے معیاری ملازمتوں کے زیادہ انتخاب موجود ہوں۔

میں مالیاتی توازن حاصل کرنے، مختلف حکومتی منصوبہ جات متعارف کرانے کے لیے عوامی مسائل کو مصالحانہ طور پر تفویض کرنے ، اور اُن عوامی خدمات کی فراہمی کی کوشش کروں گا جو کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق ہوں اور ہانگ کانگ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں۔ زمین کی فراہمی کے حوالے سے میں متعلقہ محکمہ جات کی رہنمائی کروں گا تاکہ وہ مِل کر کام کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو کافی زمینی وسائل فراہم کریں تاکہ اقتصادی ترقی، رہائش اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری لائی جاسکے۔

آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے کہ بذریعہ ای میل یا کسی دوسرے ذریعہ سے میرے کام کے بارے میں مختصراً اپنی رائے اور خیالات سے آگاہ کریں۔ آپ کا شکریہ!

CHAN Mo-po, Paul

فنانشل سیکریٹری


عہدہ

فنانشل سیکریٹری

فنانشل سیکریٹری کی بنیادی ذمہ داری مالی، مالیاتی، اقتصادی، تجارتی، نمو، رہائش، نقل و حمل، مواصلات، اختراع اور ٹیکنالوجی اور اِس کے ساتھ ساتھ صنعتی معاملات کے لیے پالیسی کی تشکیل اور اُس کے اطلاق کی نگرانی اور اس میں چیف ایگزیکٹو کی معاونت کرنا ہے۔فنانشل سیکریٹری ہانگ کانگ ادارہ برائے مالیات کی مدد سے ایکسچینج فنڈ پر اپنے اختیار کو بروئے کار لاتا ہے اور ایگزیکیٹو کونسل کا رکن ہوتا ہے۔

فنانشل سیکریٹری حکومتی بجٹ کا انچارج بھی ہے اور پبلک فنانس آرڈینینس کے تحت ہر سال لیجسلیٹو کونسل (قانون ساز کونسل) کے سامنے حکومتی آمدن اور خرچ کا حساب کتاب سامنے رکھنے کا ذمہ دار بھی ہے۔ اپنی سالانہ بجٹ تقریر میں، فنانشل سیکریٹری پائیدار اقتصادی نمو کے لیے حکومتی وژن اور پالیسیوں کی نشاندہی کرتا ہے، بجٹ تجاویز پیش کرتا ہے اور ایپروپری ایشن بِل (اخراجاتی بِل) پیش کرتا ہے جو بجٹ میں پیش کی گئی سالانہ اخراجاتی تجاویز کو قانونی حیثیت فراہم کرتا ہے۔

ڈپٹی فنانشل سیکریٹری

ڈپٹی فنانشل سیکریٹری کی بنیادی ذمہ داری مختلف بیوروز/محکمہ جات کے لیے پالیسیوں میں ہم آہنگی/ربط، تشکیل اور اطلاق میں فنانشل سیکریٹری کی معاونت کرنا اور اپنے زیر انتظام پالیسی بیوروز کی نگرانی کرنا ہے۔ ڈپٹی فنانشل سیکریٹری ایگزیکیٹو کونسل کے رکن کے طور پر پالیسی کی تشکیل میں چیف ایگزیکیٹو کی معاونت کرتا ہے اور چیف ایگزیکیٹو اور فنانشل سیکریٹری کی ہدایات کے مطابق پالیسی کے کچھ شعبہ جات یا منصوبوں کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔

ڈپٹی فنانشل سیکریٹری لیجسلیٹو کونسل یعنی قانون ساز کونسل، دیگر شراکت داروں، عوامی ارکان اور میڈیا کو پالیسیوں کے بارے میں بات کرنے اور اُس کی وضاحت کرنے کا ذمہ دار ہے۔ علاوہ ازیں، ڈپٹی فنانشل سیکریٹری اس صورت میں فنانشل سیکریٹری کے لیے تعیناتی کا مجاز ہے جب موخر الذکر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے قابل نہ ہو۔

Photo


سوانح حیات

CHAN Mo-po, Paul  

فنانشل سیکریٹری

Chan Mo-po, Paul, GBM, GBS, MH, JP

Mr Chan ایک سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹ ہیں۔ آپ ہانگ کانگ انسٹی ٹیوٹ آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے سابق صدر ہیں۔ حکومت میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے، Mr Chan پبلک سروس کے بہت سے عہدوں پر موجود رہے جن میں قانون ساز کونسل کے رکن اور لیگل ایڈز سروسز کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات شامل ہیں۔

جولائی 2012 تا جنوری 2017، Mr Chan نے سیکریٹری برائے ڈویلپمنٹ (ترقی) کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ 2017 سے آپ فنانشل سیکریٹری ہیں۔

   
     
Wong Wai-lun, Michael  

ڈپٹی فنانشل سیکریٹری

Wong Wai-lun, Michael, GBS, JP

Mr Wong نے 1985 میں گورنمنٹ ایڈمنسٹریشن سروسز میں شمولیت اختیار کی اور 2017 میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر سٹاف گریڈ A1 کے عہدہ تک پہنچے۔ آپ نے مختلف بیوروز اور محکمہ جات میں خدمات سرانجام دیں۔ 2009 میں آپ کی تقرری بطور ڈائریکٹر آف انفارمیشن سروسز ہوئی، 2014 میں ڈائریکٹر آف میرین، جب کہ 2015 تا 2017 آپ پرماننٹ سیکریٹری فار ڈویلپمنٹ (پلاننگ اینڈ لینڈز) رہے۔

Mr Wong نے جولائی 2017 تا جون 2022 تک سیکریٹری فار ڈویلپمنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ یکم جولائی 2022 کو آپ ڈپٹی فنانشل سیکریٹری تعینات کیے گئے۔


BrandHK | 香港品牌